کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں اکاؤنٹنگ کے شعبے میں پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں، جس میں پاکستانی طلبہ سمیت مقامی اور بین الاقوامی امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ اسکالرشپ کے تحت پہلے چار سال سالانہ 40 ہزار جبکہ پانچویں سال 30 ہزار کینیڈین ڈالر وظیفہ دیا جائے گا، یوں پانچ سال میں مجموعی وظیفہ ایک لاکھ 90 ہزار کینیڈین ڈالر بنتا ہے۔
یونیورسٹی پانچ سال تک ٹیوشن فیس اور بعض دیگر طلبہ فیسیں بھی ادا کرے گی۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2026 ہے، جبکہ پروگرام ستمبر 2027 میں شروع ہوگا۔ امیدواروں کو تعلیمی اسناد، تحقیقی دلچسپیوں پر مبنی بیان، سی وی، تین سفارشی خطوط اور مطلوبہ جی میٹ یا جی آر ای اسکور سمیت دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔
Disclaimer:This image was generated using AI and is for illustrative purposes only.
